02:44 , 1 مئی 2026
Watch Live

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

پیٹرولیم لیوی اضافہ مہنگائی پاکستان
پیٹرولیم لیوی اضافہ مہنگائی پاکستان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح بڑھ کر 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل پیٹرول پر لیوی 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق لیوی میں اضافے کا فیصلہ مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے اور ریونیو میں اضافہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو بجٹ خسارے کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دے دیا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد عوام پہلے ہی مہنگائی کے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ حالیہ اضافے کے بعد معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ان قیمتوں میں اضافے کے بعد عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہ راست مہنگائی کی شرح پر اثر انداز ہوتا ہے، جس سے کم آمدنی والے طبقے پر سب سے زیادہ بوجھ پڑتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION